ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھانے کی شرط مان لی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھانے کی شرط مان لی۔

 وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ دو فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف سے اتفاق کر لیا ہے۔ 

پاکستان سےآئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر گئےجاری رہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق  آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکابہت تفصیل سےجائزہ لے رہےہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔

حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں۔

 پاورسیکٹرکےمعاملات طےہونےکےبعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائےگا، پاکستان نےجون تک غیرملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دے دی۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنےوالےممالک سےبھی بات کررہاہے۔

 وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان سےمتعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.