ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

ترکی، زلزلے سے بے گھر افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کے کام کا آغاز

ترکی میں اس ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد گھروں کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکی میں اموات کی تعداد 44 ہزار 218 تک پہنچ گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں زلزلے سے1 لاکھ 60 ہزار سے زائد عمارتیں جن میں 5 لاکھ 20 ہزار اپارٹمنٹس بنے ہوئے تھے وہ منہدم ہوئی ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک سال کے دوران گھروں کی تعمیر کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاک فوج کی امدادی ٹیم کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد ترکیہ سے آج صبح وطن پہنچے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ حکام کو اس حوالے سے حفاظت کو پہلے اور رفتار کو بعد میں رکھنا چاہیے کیونکہ کچھ عمارتیں جن کے لیے کہا گیا تھا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے برداشت کرلیں گی وہ حالیہ زلزلے میں گر گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.