امریکی ارب پتی تاجر تھامس لی نے اپنے ہی آفس میں خودکشی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھامس لی نے مینہیٹن میں 78 سال کی عمر میں خودکشی کی۔
رپورٹس کے مطابق تھامس لی نے خود کو سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، ان کی لاش باتھ روم کے فرش پر پڑی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صبح سے آفس میں نظر نہ آنے پر ملازمہ انہیں دیکھنے کے لیے کمرے میں گئی جہاں اس نے ان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
Comments are closed.