ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

سیارہ زہرہ اور مشتری نادر ملاقات کیلئے سفر جاری ہے، گزشتہ رات ایک قطار میں آگئے

سیارہ زہرہ اور مشتری کا چاند کی موجودگی میں نادر ملاقات کے لئے سفر جاری ہے، گزشتہ شب بادلوں کی اوٹ میں ایک قطار میں آمنے سامنے آگئے۔

ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد کے لئے یہ نظارہ ان چند بہترین نظاروں میں ایک ثابت ہوا جسے وہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکیں اور آئن لائن شیئر کریں۔

دنیا بھر میں موجود کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایسا ہی کیا اور اس یاد گار لمحے کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد کے لئے یکم مارچ کو ایک انتہائی نایاب و نادر موقع میئسر آنے والا ہے جب سیارہ زہرہ اور مشتری کا چاند کی موجودگی ایک دوسرے کے قریب ترین آجائیں گے۔

ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری یکم مارچ کو انتہائی نایاب مشاہدہ کر سکیں گے۔

اس وقت تک ان کا ایک دوسرے کی جانب یہ سفر یوںہی چلتا رہے گا۔

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق یکم مارچ کو دونوں سیارے 0.52 ڈگری کے فاصلے پر قریب ترین ہونگے، جو کہ ایک نادر لمحہ ہوگا

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.