جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

ایف اے ٹی ایف کا روس کی ممبرشپ معطل کرنے کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

فیٹف کے اعلامیہ کے مطابق پیرس میں ہونے والے عالمی ادارے کے اجلاس نے روس کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ایف اے ٹی ایف اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا اور جنوبی افریقا کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق مراکش اور کمبوڈیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.