جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

دہلی میونسپل کارپوریشن اجلاس، کونسلرز کے درمیان شدید ہاتھا پائی

دہلی میونسپل کارپوریشن اجلاس کے دوران عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوگئی۔

میئر دہلی نے میونسپل کمیٹی کے 6 ارکان کے انتخاب میں ایک ووٹ کو غلط قرار دیا جس پر کونسلرز آپس میں لڑ پڑے۔

میئر کی طرف سے ووٹ غلط قرار دیے جانے پر بی جے پی نے ووٹوں کی گنتی میں مداخلت کی۔

ناظم نے اعلان کیا کہ غلط قرار دیے گئے ووٹ کے بعد جو نتیجہ بنتا ہے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اس طرح ایوان میں بھگدڑ مچ گئی، دونوں جماعتوں کو کونسلز نے ایک دوسرے کو لاتیں، گھونسے، مکے مارے اور دھکے دیتے رہے۔ اس دوران کئی کونسلرز گر گئے جبکہ متعدد کے کپڑے پھٹ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.