جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز کا ضمنی انتخابات معطل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اراکین قومی اسمبلی نے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات معطل کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز نے اپنے استعفوں کے خلاف رٹ دائر کی، رٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

رٹ میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے قانونی نکات پورے کیے بغیر 35 اراکین کے استعفی منظور کیے جبکہ استعفوں کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے ممبران کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے جو وہ نہیں ہوئے، لہٰذا عدالت اسپیکر کی جانب سے بغیر تصدیق کیے استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر نے غیر قانونی طور پر استعفے منظور کیے ہیں اس لیے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے عمل کو معطل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.