کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ اعظم خان کی بیٹنگ نے میچ کو ون سائیڈڈ بنا دیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عمر گل نے کہا کہ اس پرفارمنس پر کافی دکھ ہے، ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، ہم کم بیک کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی موقع ہے کہ ہم واپس آسکتے ہیں، ہم اب تک اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہمیں تینوں ڈپارٹمنٹس میں بہتر کرنا ہو گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ وقفہ وقفہ سے کچھ بہتر ہوتا مگر فنش اچھا نہیں کر پا رہے ہیں، جو پلان کیا تھا، اس کے مطابق بولنگ نہیں ہوسکی۔
عمر گل نے یہ بھی کہا کہ بولرز کو اے بی سی سارے پلان دیے تھے، اعظم نے اچھی بیٹنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں ہم بہتر کرسکتے تھے، ہم اچھے کامبی نیشن کی تلاش میں ہیں، ہم اچھا نہیں کھیل پا رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ ہسارنگا آئے گا، اس کے حساب سے کامبی نیشن بنایا تھا، جب اہم پلیئر سے محروم ہوجاتے ہیں تو کامبی نیشن بنانا مشکل ہوجاتا۔
انہوں نے کہا کہ ایمل خان ٹیلنٹیڈ کھلاڑی ہے، ٹیم کو یہی کہا ہے کہ 5 میچ باقی ہیں، اب بھی بہتر ہوسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ نے جن پلیئرز کو ریلیز کیا، انہوں نے ہمارے خلاف ہی پرفارم کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رائیلی روسو کو ریلیز کیا، اس نے پرفارم کردیا، اعظم کو ریلیز کیا اس نے پرفارم کیا، اعظم خان کی بیٹنگ نے آج بہت فرق ڈالا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ معین خان بطور پروفیشنل کوچ مایوس ہوں گے مگر بطور والد ضرور خوش ہوں گے۔
Comments are closed.