جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے 45 کروڑ مانگے تھے؟ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی سی بی نے پی ایس ایل میچز کیلئے حکومت سے 45 کروڑ روپے مانگے تھے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ساری کابینہ ادھر کھڑی ہے، یہ لوگ پیسے منظور کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پچھلے سال لائٹس اور باقی چیزوں پر پنجاب حکومت کے 60 کروڑ روپے لگے تھے، اب نگراں حکومت ہے، ہمیں کہا گیا ہے آپ پیسے خرچ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ بھی پیسے خرچ کرنے پر تیار نہیں ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ  نے مزید کہا کہ جب احتجاج ہو رہا تھا اس وقت پی ایس ایل کی ٹیم آ رہی تھی، ہمیں ہر صورت پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو یقنی بنانا ہے، احتجاج کرنا ان کا حق ہے وہ کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے کوئی قانون سازی نہیں کی، جب بھی الیکشن ہوگا، ہم بالکل تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر پاس کے افتتاح سے امید ہے 2 دن میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.