جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا ڈراپ سین

راولپنڈی میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا ڈراپ سین ہو گیا۔

 کمیٹی چوک سے گرفتاری دینے والے فیاض الحسن چوہان اور 50 کارکنوں کو پولیس وین نے مندرہ کے علاقے میں اتار کر چھوڑ دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے بھی گرفتاری دے دی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ میں گرفتاری نہیں دوں گا، چند لیڈرز گرفتاری دیں گے، چند ورکر گرفتاری دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی سے پانچ اہم رہنماؤں سمیت 80 سے 90 کارکنوں نے آج گرفتاریاں دی تھیں، گرفتاری دینے والوں میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، سابق ایم این اے صداقت عباسی، ذلفی بخاری، سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی، سابق ایم پی اے ستی، راجہ وحید قاسم سمیت متعدد کارکن شامل تھے۔

صوفیہ فاطمہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ اسد عمر کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر رہا کیا جائے۔

 پولیس نے گرفتاری دینے والوں کو مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بارے میں جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم کچھ کارکنوں کو راستے میں ہی اتار کر رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوا، جس کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما و کارکنان گرفتاری دے چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.