جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

ایپکس کمیٹی کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر صوبوں میں کوآرڈینشن مزید بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نیکٹا اور سی ٹی ڈی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جائے گی۔

نیشنل اپیکس کمیٹی نے  تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.