
حکومتِ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی لگا دی۔
سندھ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکومتِ سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکم نامے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Comments are closed.