جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

گوانتاناموبے جیل میں قید دو پاکستانی بھائی 20 سال بعد رہا

امریکا کے زیر انتظام بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں قید دو پاکستانی بھائیوں کو 20 سال بعد رہا کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عبدالربانی اور محمد ربانی کو پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔

2002 میں پاکستانی شہریوں کو کراچی سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔

ڈیڑھ برس سی آئی اے کی تحویل میں رہنے کے بعد انہیں 2004 میں گوانتاناموبے جیل منتقل کیا گیا۔

زیر حراست ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے القاعدہ کے دہشتگردوں کو رہائش اور دیگر معاملات میں مدد فراہم کی لیکن یہ الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

دونوں بھائیوں کی پاکستان حوالگی کے متعلق محکمہ دفاع نے بیان جاری کیا۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ حوالگی سے متعلق معاملات 18 جنوری کو طے کر لیے گئے تھے۔

عبدالربانی اور محمد ربانی کا کہنا ہے کہ ان پر سی آئی اے کی حراست میں تشدد کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.