جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے والے اعلیٰ سطح کے وفد سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ملاقات میں ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی مشاورت  کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.