جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

جاوید اختر متنازع بیان معاملہ، شرمیلا فاروقی بھی بول پڑیں

بھارت کے نامور شاعر جاوید اختر کے فیض فیسٹول میں پاکستانیوں کیخلاف متنازع بیان پر  رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔

 انہوں نے جاوید اختر کا وائرل ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد سخت ردعمل دیا، انہوں نے یہ ردعمل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر جاوید اختر سے متعلق لکھا کہ  انہیں شائستگی سے ’قصائی مودی‘ کی سر زمین پر واپس جانے کیلئے کہا جانا چاہیے تھا۔

جاوید اختر نے کیا کہا تھا؟

یاد رہے کہ جاوید اختر 17 سے 19 فروری کو  لاہور میں ہونے والے فیض میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف بیان بازی کی تھی۔پاکستان میں انہیں پاکستانیوں کیخلاف بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.