جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

مصر نے موٹاپے کا شکار افراد کےحج پر پابندی لگادی

مصر نے موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگادی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام نے موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی حج درخواستیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد حج درخواستیں جمع نہیں کراسکتے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں حج درخواستیں 6 مارچ تک جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق گردے کے فیل ہونے والے مریض، پھیپھڑوں کے فائبروسس کے مریض اور موٹاپے کے مریض پابندی کی زد میں آئیں گے۔

اس کے علاوہ امراض قلب، جگر اور ٹیومر کے مریضوں سمیت پہلے اور آخری مہینوں کی حاملہ خواتین اور ذہنی مریض بھی پابندی کی زد میں آ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.