وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت سول و عسکری قیادت شریک ہوگی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال خصوصاً نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکام کی جانب سے پشاور دھماکے اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے نفاذ سے متعلق بھی اجلاس ہوا تھا۔
Comments are closed.