جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

کفایت شعاری سے متعلق فیصلوں کے نفاذ میں تاخیر قابل قبول نہیں ہو گی، وزیرِاعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملی ہے، فیصلوں کے نفاذ میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہو گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے نفاذ سے متعلق اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ان فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی میں ہر اتحادی جماعت کے کابینہ رکن کی نمائندگی ہو گی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کا موقع کمیٹی میں ہر اتحادی پارٹی کے کابینہ رکن کو دیا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کا اجلاس ایک مہینے میں کم از کم 2 بار منعقد کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.