کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث کئی گھنٹے سے بدترین ٹریفک جام رہا۔
معلوم ہوا ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں بند کرکے کھڑے ہونے پر مجبور ہوگئے، احتجاج کے باعث اطراف کے علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
گرومندر سے تین ہٹی جانے اور آنے والی سڑک، گارڈن، گلشن اقبال، کریم آباد پل اور شارع پاکستان پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق کرنال بستی سمیت پرانی سبزی منڈی کے چند علاقوں میں بجلی منقطع کی گئی تھی، ان علاقوں پر 77 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔
Comments are closed.