جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

بابر نے جو بتایا وہ اننگز میں اپلائے کرنے کی کوشش کی، رحمان اللّٰہ گرباز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز رحمن اللّٰہ گرباز نے کہا ہے کہ میچ سے قبل بابر اعظم سے گفتگو ہوئی، انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کیا، بابر نے جو بتایا کہ وہ اپنی اننگز میں اپلائے کرنے کی کوشش کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان اللّٰہ گرباز کا کہنا تھا کہ بولنگ میں آغاز اچھا نہیں ہوا مگر پھر بولرز نے کم بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لیگ کھیلتا ہوں مگر یہاں کھیلنا ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بولنگ کی کوالٹی کافی اہم ہے، ہر بولر برق رفتار ہے، بولنگ کوالٹی زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی بہت شرارتی ہے مگر فیلڈ میں سنجیدہ رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں افغان پلیئرز کے پاس سیریز سے قبل اچھا موقع ہے کہ حریف کو پرکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پہلے سوچ ہوتی تھی کہ ہر گیند کو ہٹ کروں۔ بابر سے پوچھا تھا کہ مائنڈ سیٹ کیا ہونا چاہیے، اسٹرائیک روٹیٹ کیسے کرنی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بابر اعظم سے بات ہوئی اور اس کے مشورے لیے۔ بابر نے بتایا کہ گیند کو اس کی میریٹ کے مطابق کیسے دیکھنا ہے۔

رحمن اللّٰہ گرباز نے کہا کہ راشد خان کی بولنگ سمجھتا ہوں مگر اس کو کافی سنبھل کر کھیلنا ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹھان ہوں، ہر جگہ پٹھان ایک طرح کے ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.