جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

جیل بھرو تحریک ’رہا کرو تحریک‘ میں بدل گئی، بلال کیانی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال کیانی نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو رہا کرو تحریک میں تبدیل ہونا قرار دیا۔

بلال کیانی نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلی گلی اعلان ہو رہا ہے، لیکن جیل بھرنے والے اپنے لیڈر کی طرح غائب ہیں۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بھی شہرام ترکئی کو گرفتاری کا کہا، شہرام ترکئی نے گرفتاری دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک، رہا کرو تحریک میں بدل گئی ہے، پولیس والے لاہور اور پشاور میں آوازیں لگاتے رہے جیل بھرنے کوئی نہیں آیا۔

بلال کیانی نے کہا کہ جیل جانے والوں کی بیماریوں کا علاج ان کے پاس ہے، فکر نہ کریں، اب جیل بھرو تحریک کا اعلان چڑیا گھروں اور گھنٹہ گھروں میں لگائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 22 فروری بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں جیل سے ڈرا رہے ہیں ہم جیلیں بھر دیں گے، ان کے پاس جگہ نہیں بچے گی، تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا، جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھایا جائے گا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے لاہور سے گرفتاریاں دی تھیں، جن کی رہائی کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.