عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کی یقین دہانی پر بحال کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واجبات کے معاملے پر پی آئی اے انتظامیہ اور ایف بی آر آمنے سامنے آگئے۔
ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے واجب الادا واجبات کے تناظر میں ان کے بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑروپے کی ٹیکس ریکوری کی گئی۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 86 کروڑ روپے واجب الادا تھے۔
اسی معاملے پر ایف بی آر حکام نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس گزشتہ روز منجمد کر دیے تھے تاہم پی آئی اے کی جانب سے مداخلت اور فوری طور پر 50 کروڑ روپے ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی پر بینک اکاؤنٹس بحال کردیے گئے۔
Comments are closed.