جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل سے کچھ دیر پہلے بھارتی ٹیم کو دھچکا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے کچھ گھنٹے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی اہم بولر میچ سے باہر ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر پوجا وستراکر آسٹریلیا کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں سانس کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں گی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور جنوبی افریقاکے درمیان کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.