وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شہباز شریف اور کابینہ نے صدر مملکت کے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو غیر آئینی حرکت قرار دیا۔
وزیراعظم کابینہ کی طرف سے صدر عارف علوی کو خط لکھیں گے، جس میں اُن کے اقدام کی مذمت کی جائے گی۔
شہباز شریف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر مملکت نے 9 ماہ پہلے بھی غیر آئینی حرکت کی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران دور میں گوادر پورٹ ٹھپ ہو چکی تھی، آج وہاں ڈریجنگ شروع ہو چکی ہے، وہاں سے گندم کی ترسیل ہو رہی ہے۔
Comments are closed.