ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی کنگز کے جیمز ونس پاور پلے میں ہم سے گیم لے گئے تھے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز سے ہمیں فائدہ ہوا، مجھے اپنے بؤلرز پر یقین تھا۔
محمد رضوان نے کہا کہ اختلافات ہر جگہ اچھے ہوتے ہیں، ہم نے ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا، صورتحال کے مطابق رائے لیتے ہیں، پولارڈ ناراض نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی تھی، شان مسعود کے بیٹ پر گیند آ رہا تھا، تاہم جب جیمز ونس جس طرح پاور پلے میں کھیلے وہ مشکل مرحلہ تھا۔
ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ ملتان کے تماشائیوں سے سب کو سپورٹ ملی، ہمیں بھی محبت ملی۔
Comments are closed.