بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لانے والی پریزن وین کوٹ لکھپت جیل میں داخل ہوگئی۔

اس موقع پر جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ آج 200 سے زاہد کارکنوں نے رہنماؤں کے ہمراہ گرفتاری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں دینے کا سلسلہ ملک بھر میں جاری رہے گا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں، ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پرویز الہیٰ کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق ہے، ایسا ہوتا تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی توڑنے پر پی ٹی آئی میں شامل نہ ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.