بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

جیل بھرو تحریک کو عوام نے بری طرح مسترد کردیا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کو عوام نے بہت بری طرح مسترد کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے فلاپ ہوگئی، تحریک کے لیے 3 سے 4 سو لوگ اکٹھے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کیا ہوا تھا، صرف 80 پکڑ میں آئے، جن میں عمرانی ٹولے کے 3، 4 لوگ شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 80 گرفتاریوں کے بعد پولیس نے اعلانات بھی کیے، پھر بھی کوئی نہیں آیا، فتنے کو شٹ اپ کال دینے پر لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے، اگر کوئی ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف نے 870 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا، بڑی مشکل سے آئی ایم ایف کو 170 ارب روپے کے ٹیکس پر راضی کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے انتخابات کے معاملے پر از خود نوٹس لیا ہے، امید ہے عدالت عظمیٰ بعض ناموں پر ہمارے تحفظات کو مدنظر رکھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.