بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء سرکاری گاڑیاں واپس اور پیٹرول کم استعمال کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء اپنی تنخواہیں نہیں لیں گے اور وزراء سرکاری دفاتر میں خزانے سے بھی کوئی خرچہ نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر میں بجلی کا کم سے کم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزراء کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم آفس اور وزارتوں کے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کو فارن مشن کے اسٹاف کو کم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری افسران اور وفاقی کابینہ کے ممبران کے لیے بزنس کلاس سفر پر پابندی ہوگی۔

کفایت شعاری اقدامات کے تحت کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں ٹھہریں گے اور سرکاری تقریبات میں ڈنر اور لنچ میں ون ڈش کی پابندی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.