امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کا دورہ مکمل کرکے پولینڈ پہنچے تو ان کی طیارے سے گرنے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی طیارہ پولینڈ کے وارسا ایئرپورٹ پر جوں ہی لینڈ کرتا ہے تو ایک شخص تیزی سے طیارے کی سیڑھیوں سے گر جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ شخص امریکی صدر ہوسکتے ہیں تاہم بین الاقوامی میڈیا اس کی تردید کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو امریکی وفد کا ایک رکن قرار دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ امریکی صدر جو بائیڈن کی وارسا آمد کی براہ راست نشریات سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان یہ قیاس آرائیاں پھیل گئیں ہیں کہ امریکی صدر ایک بار پھر طیارے سے اُترتے ہوئے گرگئے ہیں۔
یاد رہے کہ صدر جوبائیڈن اس سے قبل 2021 میں اٹلانٹا جاتے ہوئے ایئر فورس ون طیارے کی سیڑھیوں سے گرچکے ہیں، تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کا اس وقت کافی مذاق بن گیا تھا۔
Comments are closed.