بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی

ملک میں سونے کے بھاؤ میں آج 1400 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے کم ہو کر  ایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 1840 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.