سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک نمائشی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیلسن منڈیلا دنیا کی سیاست میں بڑا نام ہے۔ پاکستان کا نام نہاد نیلسن منڈیلا عمران خان ہے جو کارکنوں کو جیل میں اور خود گھر میں عیش کر رہا ہے۔
نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی کے 27 سال جیل میں گزارے۔ عمران خان پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔ پہلے ہی کہہ چکا ہوں یہ تحریک انتشار ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران نیازی کو کوئی سروکار نہیں کہ پاکستان کو کن حالات کا سامنا ہے۔ اس شخص نے ملک کو ان حالات سے دوچار کیا ہے۔ پاکستانی قوم ان کے ہتھکنڈوں کو مسترد کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ایسے شخص سے نجات حاصل کی جائے۔ پاکستانی قوم عمران نیازی کو ملکی سیاست سے باہر کرے گی۔
Comments are closed.