بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

نیند روٹھ گئی ہے تو اس قہوے کا استعمال کریں

دن بھر کی تھکان کو دور کرنے کے لئے اچھی رات کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اکثر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جب زیادہ تھکان ہو جائے تو نیند روٹھ جاتی ہے۔

اچھی صحت کے لئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہے، اگر آپ کو بھی رات کی نیند میں دشواری کا سامنا ہے تو درج ذیل اجزاء سے تیار کردہ قہوہ ضرور نوش کریں۔

جائفل : جائفل اور اس کا تیل ہمارے اعصاب کو پُرسکون کرنے اور جسم کو تناؤ سے نجات دلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر رات سونے سے قبل ہلدی دودھ میں 1 چٹکی جائفل پاؤڈر شامل کرلیں تو نہ صرف جلد بلکہ گہری نیند سو سکیں گے۔

پودینا: پودینے کے پتے تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ آپ کے پٹھوں کو آرام پہنچا کر سونے میں مدد کرتا ہے۔ بستر پر لیٹنے سے پہلے ایک کپ پودینے کی چائے پئیں اور رات کی اچھی نیند کا لطف اٹھائیں۔

سونف: سونف نظام ہاضمہ کو بہتر کرکے پُرسکون نیند میں مدد دیتی ہے اور بے خوابی کا علاج ہو سکتا ہے۔ اس لیے ماہرین اکثر رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس سونف کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اب آپ ان تمام جڑی بوٹیوں کو کی چائے میں استعمال کرکے پُرسکون نیند سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اگلے دن ترو تازہ بیدار ہوکر دن بھر کے کام انجام دے سکتے ہیں۔

آپ نے صرف کرنا یہ ہے کہ 2 کپ پانی میں جائفل پاؤڈر، ایک عدد دار چینی، پودینہ اور ایک چمچ سونف شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے پھر اسے چھان کر مزیدار قہوہ نوش کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.