بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

عمران خان حکومت گرانے کے معاملے کی سماعت، اعتراضات کیخلاف اپیلیں خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ بین الاقوامی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرانے کے معاملے کی سماعت کے دوران اعتراضات کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

عدالتِ عظمیٰ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کرتے ہوئے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں اپیلیں خارج کیں۔

دورانِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم سنی سنائی باتوں پر کیسے تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں؟ اس وقت کے وزیرِ اعظم چاہتے تو خود تحقیقات کروا سکتے تھے۔

اسلام آباد سپریم کورٹ میں مبینہ امریکی سائفر کی…

ان کا کہنا ہے کہ ہم قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے، عدلیہ حکومتی امور میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کروں گا، مگر حکومت کو بھی اپنے اختیارات میں مداخلت کی اجازت نہیں دوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.