صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا۔
ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق پارٹی قائد نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جبکہ پرویز الہٰی کو 26 جنوری کو لاہورمیں غیر آئینی اجلاس بلانے پر بھی نوٹس دیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے مقرر کردہ لوگوں کے پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق پرویز الہٰی کو آئندہ مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے منع کردیا گیا۔
ق لیگ کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
Comments are closed.