منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 10ویں میچ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

قلندرز کے اوپنرز نے ٹیم کو دھواں دار آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان 22 رنز کی اننگز کھیل کر اسمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

 نوجوان بیٹر طاہر بیگ نے ایک مرتبہ پھر جارح مزاج انداز میں بیٹنگ کی اور 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے

لاہور قلندرز نے ابتدائی 6 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 65 رنز بنالیے تھے۔

قلندرز وقفے وفقے سے وکٹیں گنواتے رہے تاہم بیٹرز آؤٹ ہونے سے قبل اننگز میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ 

مڈل آرڈر بیٹر شائی ہوپ نے 47 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، سکندر رضا 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 

ان کے علاوہ حسین طلعت نے 26، کامران غلام نے 21 اور راشد خان نے ناقابلِ شکست 11 رنز کی اننگز کھیلیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے دو، دو جبکہ محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، جیسن روئے، محمد حفیظ، افتخار احمد، عبدالواحد بنگلزئی، محمد نواز، نسیم شاہ، محمد حسنین، اوڈین اسمتھ اور قیس احمد شامل ہیں۔ 

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم میدان میں اتری ہے جن میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، سکندر رضا، حسین طلعت، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.