ایرانی فاؤنڈیشن نے اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کو 1 ہزار مربع میٹر زرعی زمین دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی فاؤنڈیشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی صرف ایک زندہ لاش سے زیادہ کچھ نہیں، اس بہادرانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے، تقریباً 1000 مربع میٹر زرعی زمین اس شخص کو دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 12اگست 2022 کو اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کے دوران گردن اور دھڑ میں چھرا گھونپ دیا گیاتھا۔
رپورٹس کے مطابق سلمان رشدی کی اس حملے میں ایک آنکھ ضائع اور وہ ایک ہاتھ کے استعمال سے محروم ہو گیا تھا۔
Comments are closed.