سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں پولیس نے ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیاء چوری کیں۔
اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، فون کے پاس ورڈ پولیس کو دے دیے ہیں، 23 فروری کو مری جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنا حق ادا کر دیا ہے، جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہو گی، مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں۔
Comments are closed.