منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اسرائیلی منصوبے پر اظہار مایوسی

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے منصوبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سمیت سلامتی کونسل اراکین نے متفقہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے اقدامات امن میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آباد کاری سے دو ریاستی حل کو خطرہ ہے۔

دوسری جانب سے اسرائیل نے سلامتی کونسل کے بیان کو یک طرفہ قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، امریکا کو کبھی اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.