منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی کا چیئرمین نیب کے استعفے کا خیرمقدم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں  پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفتاب سلطان نے اپنے کام میں’مداخلت‘ کے خلاف استعفیٰ دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے چیئرمین نیب کے استعفے میں بڑا پیغام ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازِ شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.