امریکی ریاست اوہائیو کے میٹلز پلانٹ میں دھماکے سے دھاتی ذرات اور پتھر قریبی عمارتوں پر جاگرے۔
ذرائع کے مطابق میٹلز پلانٹ کے دھماکے میں کم سے کم 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان پر میلوں دور سے دیکھے جاسکتے ہیں۔
اوہائیو فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.