پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

لاہور، کانسٹیبل PTI کارکنوں کے مبینہ تشدد کا شکار، درخواست جمع

عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر کارکنوں کا پولیس اہلکار پر مبینہ تشدد، کانسٹیبل نے درخواست جمع کرادی۔

پولیس کے مطابق فلائنگ اسکواڈ کے کانسٹیبل جہانزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار ہونے کی تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قافلہ مال روڈ سے گزر رہا تھا، محکمانہ کارڈ دیکھ کر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مجھ پر دھاوا بول دیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پستول بھی چھین لیا۔

واضح رہے کہ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے خود عدالت میں پیش ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے آرڈر جاری کر دیے، بینچ نے 3 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.