کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے سابق ایس ایچ او گلستان جوہر رحیم خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم ندیم کے قبضے سے دستی بم اور 30 بور پستول برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ملزم کراچی میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر نئے ماڈل کی گاڑیاں چھینتا اور اندرون سندھ منتقل کرتا تھا۔
گرفتار ملزم نے ستمبر 2020 میں فیروز آباد کے علاقے سے گاڑی چھینی تھی اور پولیس سے مقابلہ کرتے ہوئے فرار ہوئے تھے کہ ملزمان کا گلستان جوہر میں پھر پولیس سے مقابلہ ہوا جس میں ایس ایچ او گلستان جوہر رحیم خان شہید ہوئے تھے۔
گرفتار ملزم کا ایک ساتھی واحد بخش عرف فوجی مارچ 2020 کو شاہراہ فیصل مقابلے میں مارا گیا تھا۔
ملزمان نے ساتھی کی ہلاکت پر مخبری کے شبہ میں خاتون اور اسکے شوہر کو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا، ملزم قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں مفرور تھا۔
Comments are closed.