پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

امریکی کوششیں رنگ لے آئیں، اسرائیل کا مغربی کنارے پر آبادکاری روکنے کا فیصلہ

اسرائیل نے اگلے 6 ماہ تک مغربی کنارے پر مزید آبادکاری روکنے کے متعلق امریکا کو آگاہ کر دیا۔

یہ بات وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں نئی آبادکاری کی منظوری نہیں دے گا۔

اسی مہینے اسرائیل نے مغربی کنارے میں 9 فوجی چیک پوسٹوں کی منظوری دی تھی، یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا ہے۔

فلسطین اور چند دیگر ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی آبادکاری کو رکوانے کیلئے قرارداد پیش کی گئی تھی۔

کئی باخبر سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیل اور فسلطین کو چھ مہینے تک کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ نہ کرنے کیلئے آمادہ کرکے قرارداد پر ووٹنگ رکوا دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.