پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

بھارت میں غیرقانونی داخلے پر گرفتار پاکستانی لڑکی رہائی کے بعد وطن پہنچ گئی

بھارت میں غیر قانونی طور پر داخلے کے الزام میں گرفتار پاکستانی لڑکی اقراء جیوانی کو رہائی مل گئی، وہ پاکستان واپس پہنچ گئی۔

حیدرآباد کی رہائشی اقراء کو اتوار کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی فورسز کے حوالے کیا گیا۔

اقراء جیوانی پاکستانی شہر حیدرآباد سے 19 ستمبر 2022 کو لاپتہ ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اقراء بھارتی لڑکے سے دوستی کرکے براستہ نیپال بھارت پہنچی، جہاں اقراء کو بنگلورو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.