نقیب اللّٰہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔
نقیب اللّٰہ قتل کیس میں سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔
مقتول نقیب اللّٰہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔
Comments are closed.