کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے، ہم نے کوشش پوری کی مگر کامیابی نہیں مل سکی۔
کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حسنین کا کہنا تھا کہ شروع میں وکٹیں گریں لیکن بعد میں اچھے رنز بنے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس اسکور کا دفاع کرسکتے تھے، لیکن گیند گیلا ہونے کی وجہ سے گرپ نہیں ہو رہا تھا جس سے مشکل ہوئی۔
محمد حسنین کا کہنا تھا کہ عمر گل ہر میچ سے پہلے بولنگ کا پلان دیتے ہیں، نیٹس پر ڈیتھ اوورز کی تیاری کے لیے بھرپور پریکٹس کرتے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد کے مزاج سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سرفراز غصہ نہیں کرتے بس تھوڑے جارح ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ ساتھ کا پلیئر ہے، اس کی بولنگ دیکھ کر اچھا لگتا ہے، نسیم کی اچھی چیزیں دیکھ کر میں بھی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
محمد حسنین کا کہنا تھا کہ 160 تک کا اسکور ہماری ٹیم ڈیفینڈ کرسکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ہے۔
Comments are closed.