متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2017ء میں کراچی کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد ہر دس سال بعد ہوتا ہے، گزشتہ مردم شماری 17 سال بعد ہوئی تھی اور موجودہ 5 سال بعد ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری کا کریڈٹ لینا ایم کیو ایم پاکستان کا حق ہے، ہماری آبادی کو آدھے سے بھی کم دکھایا گیا، ہم نے فلور آف دی ہاؤس شور مچایا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے مطالبے پر مکمل مردم شماری کا فیصلہ کیا۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی والوں سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ خود کو مردم شماری میں شمار کرائیں، اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو خود کو شمار کرانا ہے، مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز آج 20 فروری سے شروع ہو چکا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہر شہری ویب پورٹل پر جا کر خود کو رجسٹر کروائے، ہم نے اس بات پر اصرار کیا کہ مردم شماری ڈی فیکٹو اصول پر کی جائے، پوری دنیا میں مردم شماری ڈی فیکٹو اصول کے تحت ہوتی ہے۔
Comments are closed.