پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

عظمیٰ بخاری کے وی لاگ کے درمیان مریم نواز کی سرپرائز انٹری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے وی لاگ کے درمیان چیف آرگنائزر مریم نواز نے سرپرائز انٹری دی۔

عظمیٰ بخاری وی لاگ میں مریم نواز کے راولپنڈی میں ہونے والے تنظیمی کنونشن کے بارے میں بتا رہی تھیں۔

وی لاگ کے دوران اچانک مریم نواز آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ میں آپ کو وی لاگ بنانے میں پریشان کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے اپنے موبائل فون سے عظمیٰ بخاری کی ایک تصویر دکھائی اور کہا کہ یہ آپ کی بہترین تصاویر میں سے ایک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمیٰ بخاری نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور لکھا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ کی وی لاگ کے دوران سرپرائز انٹری ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.