پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین بھی بلیو ٹک کی فیس ادا کریں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین بھی بلیو ٹک اکاؤنٹ کی فیس ادا کریں گے۔

میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بلیو ٹک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ یہ سروس ابتدائی طور پر اس ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنا اکاؤنٹ سرکاری شناختی کارڈ کے ذریعے ویری فائی کروا سکتے ہیں، 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔

میٹا کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بہتری آئے گی۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے چیف ایگزیکٹیو مارک زکر برگ کے مستعفی ہونے کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ویب پر استعمال کرنے والے انسٹاگرام اور  فیس بک صارفین کے لیے اکاؤنٹ ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن سروس 11.99 ڈالر ماہانہ سے شروع ہو گی جبکہ آئی فون کے صارفین 14.99ڈالر فیس ادا کریں گے۔

گزشتہ سال ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کے لیے بلیو سبسکرپشن سروس شروع کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.