پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے، جیل جاؤں، جاوید اختر

بھارتی شاعر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ فیض کی شاعری میں چاندنی والی خوبی ہے، جہاں اترے منظر کو خوب صورت بنا دیتی ہے، جیل کوئی خوبصورت جگہ نہیں مگر، فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے، جیل جاؤں۔

لاہور میں فیض فیسٹیول کے آخری روز ممتاز بھارتی شاعر جاوید اختر نے لاہوریوں کے سوالوں کے جواب دیے۔

جاوید اختر  کا کہنا تھا کہ لاہور بہت عمدہ جگہ ہے آئندہ بلائیں تو ایک ہفتے کیلئے بلائیں، 3 دن تو فوری گزر جاتے ہیں۔

بھارتی شاعر نے فیض کی شاعری پر کہا کہ ایک یا زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹے میں گانا لکھ دیتا ہوں۔

پاک بھارت تعلقات پر جاوید اختر نے کہا کہ لاہور اور امرتسر صرف 30 کلو میٹر دوری پر ہیں، بھارت میں مہدی حسن اور نصرت فتح علی کے بڑے فنکشن ہوئے، پاکستان میں لتا منگیشکر کا کوئی فنکشن نہیں ہوا۔

اپنی اہلیہ سے محبت کے سوال پر جاوید اختر نے کہا کہ’’وہ محبت محبت نہیں، جس میں دوستی نہ ہو‘‘ میں نے ایک جگہ لکھا کہ میری اور شبانہ اعظمی کی دوستی اتنی اچھی ہے کہ شادی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.